Friday November 22, 2024

وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر پُراسرار شے کی پرواز، پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر پُر اسرار چیز کو پرواز کرتے دیکھا گیا جس پر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے اوپر فضا میں نامعلوم پُراسرار شے کچھ وقت تک پرواز کرتے رہنے کے بعد غائب ہوگئی جس نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ایک نامعلوم شے بنی گالا اور بارہ کہو کی فضاؤں میں پرواز کرتی رہی۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم شے وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ کے علاوہ حساس تنصیبات کے اوپر بھی پرواز کرتی رہی۔ ایس ایچ او بنی گالا انسپکٹر ٹیپوسلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع موصول ہی دونوں پولیس اسٹیشنز یعنی تھانہ بارہ کہو اور تھانہ بنی گالا کے پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں نے پُراسرار شے کا پتہ چلانے کی کوشش کی تاہم گھنٹوں تلاش کے باوجود جب کچھ حاصل نہ ہوا تو تلاش ترک کرتے ہوئے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کی رات بارہ کہو تھانے میں بھی یہی شکایت موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان نے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو علاقے کی سخت نگرانی کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی جیل میں قید قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی زندگی خطرے میں ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ عافیہ پر امریکی جیل میں حملہ ہوا، حکومت اس بات کا نوٹس لے

شہریوں کی داڑھی ہو یا نہ ہو ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں، طالبان رہنما امن و امان میں خلل ڈالنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی

FOLLOW US