Monday January 20, 2025

بہاولنگر میں محرم کے جلوس پر دستی بم حملہ ، دو افراد جاں بحق 59 زخمی

بہاولنگر: بہاولنگر کے علاقے مہاجر کالونی میں محرم کے جلوس پر ہونے والے کریکر دھماکے میں اب تک تین افراد کے جاں بحق اور 59کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے رینجرز کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ’ڈان نیوز‘ کے مطابق بہاولنگر کے علاقے مہاجر کالونی کی جامعہ مسجد کے قریب سے گزرنے والے جلوس پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہے،دھماکے سے جلوس میں افراتفری پھیل گئی جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے دستی بم پھینکنے والے مبینہ باریش ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ،بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو وکٹوریا ہسپتال پہنچایا ۔

مینار پاکستان پر ہراسانی کا سامنا کرنے والی لڑکی کا تعلق کس شعبے سے ہے؟

دوسری طرف وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نےبم دھماکے کی تصدیق لرتےہوئے کہا ہے کہ ایک شخص نے بہاولنگر کے علاقے مہاجر کالونی کی جامعہ مسجد کے قریب سے گزرنے والے جلوس پر دستی بم پھینکا، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے تمام زخمیوں کو وکٹوریا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں، امریکی وزیر دفاع

حکومت کے 3 سال مکمل، عمران خان کی محنت کے نتائج آنا شروع ہوگئے، اب ہرسال پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہوتا جائے گا۔

FOLLOW US