Sunday January 19, 2025

نبی کریمﷺ کی شان مقدم ، یورپی یونین کے کہنے پر قانون تبدیل نہیں کریں گے،فواد چوہدری کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے لئے نبی کریم حضرت محمدﷺ کی شان سب سے زیادہ مقدم ہے ،یورپی یونین کے کہنے پر قوانین میں تبدیلی نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یورپی یونین نےاپنانکتہ نظرپیش کیاہے ،یورپی یونین ہمیں یہ نہیں کہہ سکتاآپ کو کیا کرنا ہے کیا نہیں؟ ہمیں اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، کسی کے کہنے پر نہیں کریں گے، ہم اپنے قوانین خود بناتے ہیں، ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہ کرے، یورپی یونین کی قراردادسے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑےگا ،بیرونی ممالک کے د باؤسے ہم اپنے قوانین تبدیل نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ہمارے لئے نبی پاکﷺ کی شان سب سے زیادہ مقدم ہے، یہ نہیں ہوسکتاکہ کوئی ہمیں کہے کہ اپنے قوانین تبدیل کریں، یورپی یونین کے کہنے پرہم قوانین میں تبدیلی نہیں کریں گے، کوئی دوسراملک پاکستان کو خارجی، داخلی معاملات پرڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، پاکستان میں کیاقوانین ہوں گے یورپی یونین فیصلہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپشن کو برا نہیں سمجھا جاتا تھا، اپوزیشن سے مسلسل کہہ رہے ہیں انتخابی اصلاحات پرساتھ بیٹھیں، انتخابی اصلاحات پراپوزیشن کا رویہ آپ سب نے دیکھ لیاہے۔

FOLLOW US