Thursday May 2, 2024

پاک فوج نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئےباقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے بعدپاک فوج کے جوانوں نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے اپنی ذمہ داریاںپیر کوباقاعدہ سنبھال لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے میں رینجرز، ایف سی اور جی بی اسکاوٹس بھی خدمات سرانجام دیں گے۔ وزارت داخلہ نے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر فوج کی خدمات لیں گے۔سرگودھا میں پاک فوج اور پولیس نے فلیگ مارچ کیاجس کے دوران شہریوں کو ایس او پیز پر عملدرامد کی ہدایت کی گئی۔ گوجرانوالا میں ایس او پیز پر عمل کرانے کیلئے پاک فوج آگئی۔ سیالکوٹ کینٹ اور دیگر علاقوں میں پاک فوج نے گشت کیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں۔

FOLLOW US