Friday April 26, 2024

دفاعی میدان میں پاکستان کی ایک اور کامیابی پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ کروز میزائل بابر 450 کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق بابر کروز میزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کے ذریعے کیا گیا۔ چئیرمین نیسکام ڈاکٹر ثمر اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتای اکہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق کروز میزائل بابر کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور پاکستان دفاعی سطح پر مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر پاکستان نے بلیسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مارکرے گا، بلیسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مارکرنے والے بلیسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، بلیسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سالانہ فیلڈٹریننگ ایکسرسائز کے ذریعے کیا گیا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز نے تجربے کا مشاہدہ کیا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم بھی وہاں موجود تھے۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔ قیادت نے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کا میزائل تجربے کی کامیابی میں کلیدی کردار ہے۔ قبل ازیں 20 جنوری کو پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کی رینج 2 ہزار 750 کلومیٹر ہے۔ میزائل کا تجربہ ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا، میزائل نے بحیرہ عرب میں کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔

FOLLOW US