Tuesday January 21, 2025

گرج چمک اور تیز ہوائیں۔ ۔۔۔پاکستانی ہو جائیں تیار محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشن گوئی کر دی

اسلام آباد ۔ (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب لاہور ، گوجرنوالہ ، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسمعیل خان،قلات، کوہات ڈویژن، ژوب اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ وسطی وجنوبی بنجاب سمیت ملک کے

دیگر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، قلات ڈویڑن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ 23، لیہ16، سرگودھا 12، نورپورتھل 5، جھنگ 3، راولاکوٹ 23 اور قلات میں2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز گرم ترین مقام دادو رہا جہاں کا درجہ حرارت 42 اور لاڑکانہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US