Tuesday January 21, 2025

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے ، تحریک لبیک کا اہم ترین مطالبہ منظور

لاہور(نیوزڈیسک) حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے ، تحریک لبیک کا اہم ترین مطالبہ منظور کر لیا گیا۔ حکومت نے تحریک لبیک کا لاوڈ سپیکر پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ منظور کر لیا، ایک دور روز میں نوٹیفیکیشن ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کو ختم کروانے کے لیے حکومت کی جانب سے مظاہرین سے ایک معاہدہ کیا گیا تھا جس میں فوج کو ثالث

بنایا گیا تھا۔ اس معاہدے میں شریعت کے نفاذ، راجہ ظفر الحق رپورٹ کو منظر عام پر لانے سمیت بہت سے مطالبات شامل تھے۔ معاہدہ ختم ہونے کے بعد سے اب تک متعدد بار تحریک لبیک کے قائدین کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا جا چکا ہے۔2 اپریل سے خادم رضوی اپنے کارکنان سمیت لاہور میں ڈیرہ ڈالے بیٹھے ہیں اور انہوں نے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کے لیے 2 روز کی مہلت دی تھی جو آج ختم ہو گئی۔ تا ہم تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی نے حکومت کو مزید کچھ دنوں کی مہلت دے دی ہے۔ایسے میں اہم ترین خبر یہ ہے کہ حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے ، تحریک لبیک کا اہم ترین مطالبہ منظور کر لیا گیا۔پی افضل قادری کا کہنا تھا کہ حکومت نے تحریک لبیک کا لاوڈ سپیکر پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ منظور کر لیا ہے، ایک دور روز میں نوٹیفیکیشن ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ معاہدہ پر عمل درآمد کروایا جائے۔

FOLLOW US