اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ منظر عام پر آ گیا۔ اپریل کے مہینے میں استعمال ہونے والے شوگر پیکٹوں پر تیاری کی تاریخ جولائی 2018 لکھ دی۔تفصیلات کے مطابق کبھی دنیا کی بہترین ہوائی خدمات فراہم کرنے والی قومی ائیرلائن پی آئی اے زوال کے دوراہے پر کھڑی ہے۔پی آئی اے کا خسارہ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ حکومت اس کی نجکاری
کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ تاہم پی آئی اے نے اپنی خدمات کو بہتر کرنے کی کچھ اقدامات اٹھائے ہیں جس سے ناصرف پی آئی اے میں کی خدمات کے معیار میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ صارفین کی جانب سے بھی ان اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔تاہم پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ منظر عام پر آ گیا۔اپریل کے مہینے میں استعمال ہونے والے شوگر پیکٹوں پر تیاری کی تاریخ جولائی 2018 لکھ دی۔ایک مسافر نے تصویر لے کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہوئے یہ سوال اٹھا دیا کہ جو پیکٹ جولائی میں تیار ہوا ہے اسے پی آئی اے 3 ماہ پہلے ہی اپنے مسافروں کی خدمت میں کیسے پیش کر سکتی ہے۔تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔