اسلام آباد (نیوزڈیسک): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ رؤوف کلاسرا نے بتایا کہ یہ بات میں نے نیب سے بھی کنفرم کی تو انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔
نیبنے بتایا کہ جب ہم نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تو اگلے ہی دن ان کا نام ای سی ایل فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے جبکہ احسن اقبال نے نواز شریف، مریم نواز اور ان کے خاندان کا نام ای سی ایل فہرست میں شامل نہیں کیا تھا۔ خیال رہے کہ نیب نے 17 سال پرانے کرپشن اسکیںڈل میں سابق فوجی جرنیلوں کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ نیب کی جانب سے سابق وزیر ریلوے جاویداشرف، لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ سعید اور میجر جنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا، نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ ان لوگوں نے کرپشن کی۔