اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیل کی بقا اور سلامتی کو ناگزیر قرار دے دیاہے ۔ ایک امریکی جریدے کو اپنےانٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے کی ایک بڑی معیشت ہے ۔ سعودی عرب اور اسرائیل میں بہت سار ے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔ یہ اشتراک عمل مصر ،لبنان ،اردن اور شام جیسے قریبی
ممالک کےلئے بھی اہم ہے۔ سعودی ولی عہد نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ پیغمبر اسلام نے بھی ایک یہودی عورت سے شادی کی تھی ۔ تاہم شہزادہ محمدبن سلمان نے یہ بات کھلے لفظوں میں نہیں کہی کہ سعودی عرب اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنا چاہتا ہے ۔ انھوںنے یہ بھی کھل کر نہیں کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل مل کر ایران کے اثر و رسوخ کو کم کرنا چاہتے ہیں ۔ دی اٹلانٹک کو دیے گئے اپنے انٹریو کے دوران نے جو بات کھلے عام نہیں کہی وہ یہ بھی تھی کہ وہابی مسلم سوچ کی اکثریت والی آبادی کی حامل ریاست سعودی عرب شیعہ اکثریتی ایران کو خطے میں اثر و رسوخ کی جدوجہد میں اپنا سب سے بڑا حریف سمجھتی ہے، اس کے علاوہ شام، یمن اور کئی دیگر ممالک میں پائے جانے والے تنازعات میں بھی ایران مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔