Saturday May 18, 2024

الیکشن 2018سے پہلےکپتان کا بہت بڑا سیاسی بائونسر مسلم لیگ کی انتہائی طاقتور شخصیت کو اپنے ساتھ ملا لیا،، کھلاڑی خوشی سے نہال

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں انتہائی اہم کامیابی حاصل ہو گئی ہے ۔ ایک نہیں بلکہ دو دواہم شخصیات کی وکٹیں اڑا لی گئی ہیں ۔ ایک موجود ہ اور ایک سابق رکن اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ آئندہ ایک سے دو روز میں چئیرمین پی ٹی آئی سے بنی گالا میں ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان متوقع ہے ۔ نئے شامل ہونے والوں میں ایم پی اے چودھری عامر سلطان چیمہ اور چودھری منیب سلطان چیمہ شامل ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں چودھری عامر سلطان کا کہنا ہے کہ اس وقت اگر کوئی

کرپشن کے خلاف حقیقی معنوں میں جنگ لڑ رہا ہے تو وہ عمرا ن خان ہیں ۔ وہی قوم کی امیدوں کی کرن ہیں ۔ بلاامتیاز احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے، عمران خان نے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرکے ملک وملت پر بہت بڑا احسان کیا ہے

FOLLOW US