لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن کومستحکم قرار دےدیا ہے ۔ ان کاکہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن 2018میں لاہور میں اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے اور آدھی نشستیں جیت سکتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب عمران خان کی بات لاہور میں میرے علاوہ کوئی نہیں سنتا تھا ۔اور کئی بار ایسا ہوا کہ عمران خان کے بینرز اتار دیے جاتے تھے۔اور عمران خان کی پٹائی کی جاتی تھی پھر ایف آئی آر درج کر کے انہیں ڈرایا دھمکایا جاتا تھا۔ لیکن تحریک انصاف کی لاہور میں اس
وقت الیکشن مہم اچھی ہے ۔ اگرچہ کچھ خامیاں ہیں لیکن صورتحال 2013سے بہت بہتر ہے ۔ عمران خان کو معلوم ہو چکا ہے کہ ووٹرز کے پاس جانا پڑتاہے ۔وہ یہ بھی جان گئے ہیں کہ امیدواروں کے معاملے میں کیا احتیاط ضرور ی ہے۔تحریک انصاف لاہور سے آدھی سیٹیں جیت سکتی ہے۔