Tuesday January 21, 2025

ایک دفعہ اس چیف جسٹس کو ریٹائرڈ ہوجانے دو پھر میں۔۔۔ نہال ہاشمی کا ایک اور بیان سامنے آگیا ،ہرطرف کھلبلی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں ۔ اپنے تازہ ترین بیان میں نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ اگر ایک مرتبہ چیف جسٹس اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے تو میں ان کی زندگی پر ایک کہانی لکھوں گا ۔ نہال ہاشمی کا کہنا ہے

کہ چیف جسٹس کا نام ثاقب نثار ہے لیکن میں انھیں کبھی بابا رحمتا نہیں کہا میں تو ان کا نام ہی نہیں لیتا ۔ مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا کہ بابا رحمتا ہے کون ۔ کبھی معزز جج صاحبان اور عدالتوں کو برا بھلا نہیں کہا ۔میں اس آدمی کو تلاش کررہا ہوں جو میرے پیچھے لگا ہوا ہے کہ میرے ہر عمل، ہر بات کو جو مناسب ہوا اسے آن ائیر کرانے کی کوشش میں ہے۔لیگی رہنما کاکہناتھاکہ چیف جسٹس پر مضمون لکھنا ہو تو جسٹس عبدالرشید سے شروع کروں گا اور جسٹس رفیق پر یا جسٹس ایم آر کیانی پر ختم کروں گا۔ حالیہ دنوں کی تاریخ اتنی شاندار نہیں حالانکہ نواز شریف نے لانگ مارچ کیا اور وکلاءتحریک کامیاب ہوئی، عدلیہ کو ابھی بہت سفر کرنا ہے۔ موجودہ چیف جسٹس جب اس عہدے پر نہیں ہوں گے تب ان کی کہانی لکھوں گا، لوگ چاپلوسی میں یا ڈر کر کسی کے متعلق اظہار خیال کرتے ہیں، میں نے کوئی اظہار خیال نہیں کیا تھا ، اس کے باوجود دو بار عدالت کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے کہنے پر معافی مانگی

FOLLOW US