Wednesday February 12, 2025

سابق وزیراعلیٰ کو سات سال قید 30لاکھ روپے جرمانے کی سزا

نئ دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالوپرساد کو کرپشن کیس میں سات سال قید اور 30لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔لالو پرساد پر اپنے سابقہ دور حکومت میں مویشیوں کے چارے کی خریداری میں 3کروڑ 76لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام تھا ۔ احتساب کے بھارتی وفاقی ادارے سی بی آئی کی عدالت نے کرپشن کے سکینڈل کی تحقیقات کے بعد پیش کی گئی رپورٹ پر اپنا فیصلہ سنایا ۔ لالوپرساد نے دسمبر 1995سے جنوری 1996تک چار ےکی خریداری پر سرکاری خزانے سے ناجائز طریقے سے رقم حاصل کی ۔ سابق وزیراعلیٰ چارہ کرپشن کے ہی ایک اور کیس میں پہلے ہی رانچی کی جیل میں دوسال کی قید کاٹ رہے

ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2013میں لالو پرساد کو چارہ کرپشن کیس میں سپریم کورٹ نے اسمبلی سے پانچ سال کی اہلی اور پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم وہ اڑھائی ماہ کی مدت کے بعد جیل سے باہر آگئے تھے ۔ لالو پرساد پر چارہ کرپشن کے مجموعی طور پر چھ مقدمات ہیں۔