کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مرتبہ پھر خوفناک بم دھماکے میں بیش قیمت انسانی جانوںکاضیا ع ہو گیا ہے ۔ اس بار افغانستان کے صوبے ہلمند میں واقع ایک سٹیڈیم کے نزدیک کار کو بم دھماکے سے اڑا دیا گیا ۔جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان صوبے ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں ایک سٹیڈیم کے نزدیک کار بم دھماکے میں 15افراد ہلاک جبکہ 50زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انھیں ہنگامی طور پر ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاکتیں بڑھ بھی سکتی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ بدھ کے روز دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں 32 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے