Thursday October 24, 2024

تند و تیز تقریریں کرنے والی مریم نواز نے ہار مان لی

خفیہ طور پر معاملات طے کرنے کے لیے حاضر سروس فوجی افسران سے رابطہ کرلیا،حامد میر کا دعویٰ تند و تیز تقریریں کرنے والی مریم نواز نے ہار مان لی
اسلام آباد تند و تیز تقریریں کرنے والی مریم نواز نے ہار مان لی۔حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے خفیہ طور پر معاملات طے کرنے کے لیے حاضر سروس فوجی افسران

سے رابطہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 28 جولائی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد مریم نواز جس طرح مسلم لیگ ن کی صف اول میں آ کھڑی ہوئیں اور اداروں کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنائی اسکی مثال نہیں ملتی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اپنے تند و تیز بیانات اور تقریروں سے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لینے والی مریم نواز نے بھی اندر سے ہار مان لی ہے۔ایک جانب نواز شریف اداروں سے بات کرنے کے لیے تیار ہو چکے ہی تو دوسری جانب معروف صحافی حامد میر کے دعوے کے مطابق مریم نواز نے خفیہ طور پر معاملات طے کرنے کے لیے حاضر سروس فوجی افسران سے رابطہ کرلیا اور انہیں پیغام دیا ہے کہ آپ بلا واسطہ نہیں تو بالواسطہ ہی ہم سے معاملات طے کر لیں۔ حامد میر کے مطابق فوجی افسران نے مریم نواز کا ساتھ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ کام نہیں کر سکتے کیوںکہ یہ وہ عدلیہ نہیں جو جو ڈکٹیشن پر چلے۔انکا مزید کہنا تھا کہ آپ ہمارے ساتھ بات چیت کے بعد اگر یہ چاہ رہے ہیں کہ ہم عدلیہ کے خلاف آپ کے ساتھ آکر کھڑے ہو جائیں تو ایسا نہیں ہو گا۔

FOLLOW US