Thursday October 24, 2024

لوگ مجھے کہتے ہیں اب تمھاری باری آنی چاہیے لیکن ،، میرے والدکو کینسر تھا اور وہ۔۔۔۔حمزہ شہباز کا چونکا دینے والا بیان جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں میری باری آنی چاہیے،میری باری کو چھوڑیں پاکستان کی باری آنی چاہیے،میرے والد ایک دیانتدار شخص ہیں،میرے والد کوکینسرتھا نئی زندگی ملی تو قوم کیلئے وقف کردی۔ انہوں نے آج یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18سال کی عمر میں جھوٹے مقدمہ میں 6 ماہ اڈیالہ جیل میں رہا۔جج نے بھی کہا کہ ابھی تواس کی عمربھی نہیں اورمقدمے میں نامزد کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد ایک دیانتدار شخص ہیں۔ میرے والد کو کینسر تھا نئی زندگی ملی تو قوم کیلئے وقف کردیا۔ انہوں اپنی بطور وزیراعلیٰ پنجاب باری سے متعلق کہا کہ لوگ کہتے ہیں میری باری آنی چاہیے۔ میری باری کو چھوڑیں پاکستان کی باری آنی چاہیے۔ حمزہ شہباز

نے کہا کہ ملک میں موٹرویشروع کیا گیا توتنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بجلی کی لوڈشیڈنگ اب ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 سے قبل پاکستان میں اندھیروں کا راج تھا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نیملک سیاندھیرے دور کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں معاشی طورپرمستحکم ملک بنتا جارہا ہے۔ہمارے سیکیورٹی اداروں نے ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

FOLLOW US