Thursday October 24, 2024

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا حیران کن کارنامہ کتاب میں ایسی شرمناک بات لکھ ڈالی کہ ہر ایک منہ پر ہاتھ رکھ کر رہ گیا،،،عدالت بھی حرکت میں آگئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے پختونخوں کو غدارقرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور پبلشر کو تحریری معافی مانگنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں پختونخوں کو غدار قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیاتھا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مطالعہ پاکستان کے مضمون میں پختونوں کو غدار قرار دیا ہے۔جسٹس قیصر رشید نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ‘پختونوں نے ملک کی آزادی کے لیے بہت سی قربانیاں دیں تو ایسے لوگوں کو کس طرح غدار قرار دیا جاسکتا ہے؟، نصاب میں لفظ غدار استعمال کرنے سے تمام پختونوں

اور ساری قوم کی دل آزاری ہوئی۔سماعت کے دوران جج نے پبلشر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ پختونوں کو غدار لکھنے پر آپ کو تحریری طور پر معافی مانگنی ہوگی جس پر وکیل صفائی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ماضی میں بھی اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور اب بھی معافی مانگنے سے گریز نہیں کریں گے۔

FOLLOW US