Thursday October 24, 2024

مشرف پاکستان آئیں گے یا نہیں؟؟؟ ان سے کس طرح رابطہ ہے؟؟؟شیخ رشید نے انکشافات نے ہر ایک کو چونکا ڈالا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشر ف کے دور میں وزرات حاصل کرنے والے شیخ رشید نے ان کی وطن واپسی کی خبروں بارے حیران کن تبصرہ کر ڈالا ۔ اور ان کی پاکستان آمد کو خارج از امکان قرار دے دیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا وطن واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ میرا پرویز مشرف سے رابطہ نہیں مگر جو لوگ ان کے قریب ہیں، پا کستان واپس آکر ایک نئی مشکل میں پھنسنے سے بچنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پرویز مشرف کو پاکستان سے باہر بھیجنے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہم کردار تھا اور

انہی کی وجہ سے وہ سزا سے بچ کر دبئی روانہ ہو گئے تھے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پیش گوئی کی کہ اگرچہ عدالت نے سابق صدر کی گرفتاری کا حکم دیا مگر آنے والے وقت میں وہ انہیں واپس آتا نہیں دیکھ رہے۔

FOLLOW US