Thursday February 13, 2025

نوازشریف شرمانا چھوڑ یں۔۔ یہ کام وہ ہمارے بغیر نہیں کر سکتے،،سینئر ملکی سیاستدان کا حیران کردینے والا بیان جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی جانب سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو تنقید بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیپلزپارٹی نے کہاکہ میاں صاحب نااہل ہو گئے لیکن غلطی سے سبق سیکھنا نہ سیکھا،میثاق جمہوریت پر پی پی نے عمل کیا اور نواز شریف رکاوٹ بنے،اگر پی پی میثاق جمہوریت پر عمل نہ کرتی تو نہ اٹھارویں ترمیم ہوتی نہ میاں صاحب وزیراعظم

بنتے۔ترجمان پیپلزپارٹی مولابخش چانڈیو نے نواز شریف کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب نے میثاق جمہوریت کو پیٹھ دکھائی تو نااہل ہوئے،نواز شریف خودفریبی کا شکار ہو کر اپنے جھوٹ کو خود ہی سچ سمجھ بیٹھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ رسوائی پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے والوں کا مقدر ہے بلاول بھٹو ملک کا مستقبل اور وفاق کی علامت ہیں۔میاں صاحب آپ نے مخصوص سوچ اور مخصوص علاقے کی سیاست کر کے وفاق کو کمزور کیا۔ انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ نے وفاق جو زخم لگائے بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی ان پر مرہم لگائے گی۔نواز شریف جتنا بھی شرمائیں لیکن ان کی حکومت کو نگران حکومت کیلئے پی پی سے مشاورت تو کرنا پڑے گی۔نواز شریف پہلے بھی چابی پر چلتے تھے اور اب بھی چابی بھرنے کے منتظر ہیں۔ا نہوںنے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کا ڈھونگ رچانے والے نے پورے کے پورے انتخابات چرائے۔آئی جے آئی سے اسامہ بن لادن سے پیسے لینے اور کالا کوٹ پہننے تک نواز شریف نے سب چابی پر ہی کیا۔