لاہورمعروف صحافی وکالم نگار جاوید چو دھری کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف چاہتے ہیں کہ ہر کوئی ان کے حکم کی تعمیل کرے۔اور جو ان کا حکم نے مانے اس سے وہ بہت لمبی خار رکھتے ہیں۔نواز شریف کی اس عادت کی وجہ سے کوئی ان پر اعتبار نہیں کرتا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی وکالم نگار جاوید چو دھری کا اپنے ایک کالم میں کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایوب خان کے بعد نواز شریف وہ دوسرے بڑے لیڈر ہیں جنھوں نے ملک میں میگا پراجیکٹس مکمل کیے۔
کیوںکہ ملک میں ایٹمی دھماکوں سے لے کر موٹروے،بجلی کے کارخانوں اور سی پیک تک ملک کے درجنوں میگا پراجیکٹس کے پیچھے میاں نواز شریف نظر آئیں گے۔اور نواز شریف ان پراجیکٹس کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیتے لیکن نواز شریف بہت شاہانہ مزاج کے انسان ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ میں نے جو کہہ دیا ہے وہ ہو جانا چاہئیے اور جو شخص ان کے حکم پر عمل نہیں کرتا تو پھر وہ ان سے لمبی خار رکھتے ہیں۔میاں نواز شریف بہت چھوٹے چھوٹے ایشوز پر الجھ جاتے ہیں اوران کی شخصیت کا یہ حصہ ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اور اسی وجہ سے فوج،عدلیہ،بیوروکریسی اور سیاستدان نواز شریف پر اعتماد نہیں کرتے۔
