لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بچپن میں آپ نے ایک کہانی سنی ہو گی جس میں ایک چرواہا بکریاں چراتے ہوئے گائوں والوں کو تنگ کرنے کےلئے شیر آگیا شیر آگیا کا شور مچانے لگتا اور لوگ اسے برا بھلا کہہ کر واپس چلے جاتے ۔ اور پھر ایک دن سچ مچ کا شیر آگیا ۔ ایسا ہی واقعہ گزشتہ روز حقیقت میں پیش آگیا۔ بلدیہ عظمیٰ کے اجلاس میں یونین کونسل 54کے چیئرمین معظم پراچہ اصل شیر کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے اور اراکین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ چیئرمین معظم پراچہ شیر کے بچے کو گود میں اٹھا کر بلدیہ عظمیٰ کے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے جس
پر کچھ اراکین نے شیر شیر کے نعرے بھی لگائے ۔ اسپیکر مہر محمود نے یوسی چیئرمین کو واپس بھجواتے ہوئے آئندہ اس طرح کے اقدام سے روک دیا ۔