Thursday February 13, 2025

گوجرانوالہ کے نوجوان ڈپٹی کمشنر کی خودکشی کی حیران کن وجہ سامنے آگئی، کئی دنوںسے وہ کس ذہنی دبائو میں مبتلا تھے؟؟؟گھروالوں کا چونکا دینے والا انکشاف

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) گوجرانوالہ کے نوجوان ڈپٹی کمشنر کی المناک موت نے کئی شکوک و شبہات اور خوف و ہراس کی فضا کو جنم دیا ہوا ہے ۔ ایک طرف پنکھے سے لٹکی لاش سے خود کشی کا تاثر مل رہا ہے تو دوسری جانب یہ بھی دیکھا گیا کہ ان کے ہاتھ پیچھے رسی سے بندھے ہوئے ہیں ۔ جس سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیونکر ممکن ہے کہ انھوںنے اپنے ہاتھ خود ہی باندھ کر خود کشی کی۔ میڈیا رپورٹس ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ،لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جمعرات کو سہیل احمد ٹیپو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ضلعی انتظامیہ سہیل احمد کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ ان کی

ہاتھ بندھی ہوئی لاش پنکھے سے لٹکی ہو ئی ہے۔تفتیشی اداروں اور انتظامیہ نے ڈی سی ہاوس پہنچ کر ان کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا پوسٹمارٹم ہو گا ۔سیکیورٹی فورسز سہیل احمد کے اہل خانہ سے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ۔اہل خانہ کے مطابق سہیل احمد ڈپریشن کا شکار تھے اور انہیں اپنی نوکری کا بھی دبا ؤ تھا ۔