Thursday May 15, 2025

سکیورٹی فورسز کی بہت بڑی کامیابی ،،ایک ساتھ تین درجن دہشتگرد وں کو ٹھاکنے لگا دیا

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )مصر میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران کم از کم چھتیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ ان پانچ دنوں میں ساڑھے تین سو کے لگ بھگ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فوج کے جاری کردہ بیان میںکہا گیا کہ ملک میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران کم از کم چھتیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے،بیان میں کہاگیا کہ یہ ہلاکتیں جزیرہ نما سینائی میں جاری کارروائی کے دوران ہوئیں۔ ملکی صدر عبدالفتح السیسی کی جانب سے تین ماہ کے دوران اسلامک اسٹیٹ کو ختم کرنے کے اعلان کے بعد فوج نے فروری

میں یہ آپریشن شروع کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ان پانچ دنوں میں ساڑھے تین سو کے لگ بھگ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔