Friday February 14, 2025

مسلم لیگ (ن)رائے ونڈ کے حلقے سے کس کو الیکشن لڑانے والی ہے؟؟؟؟حیران کن نام سامنے آگیا

رائے ونڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماء مشیر وزیراعلیٰ پنجاب مرزا محمد جاوید کو رائے ونڈ کے دونوں صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے ، گزشتہ روز انہوں نے میڈیا کی توسط سے یہ اعلان کردیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی امید وار مرزا جاوید نے کہا کہ پاکستان کا باوا آدم ہی نرالہ ہے،پاکستان

کے ایٹمی خالق کو رسوائی کے سوائے کیا ملا،سابق وزیر اعظم میا ں نواز شریف نے پاکستان میں فروغ تعلیم کیلئے سب سے زیادہ خدمات انجام دیں ،ملک میں درجنوںیونیوسٹیاں بنا ئیں،بجلی بحران کا خاتمہ کیا،کئی شہروں میں میٹرو بسیں چلائیں،موٹرویز اورجدید ائرپورٹ بنائے،اورنج ٹرین اور انمول تحفہ سی پیک نے پور ے پاکستان کا دنیا میں مقام بلند کردیا، مگر اس کے عوض اسلام اور پاکستان مخالف قوتوں نے ایک سازش کے تحت پاناما سکینڈل کھڑا کر کے دیگر افراد کی بجائے صرف میاں نوازشریف فیملی کوعدالتوں میں گھسیٹا،میڈیا ٹرائل کی تمام حدی عبور کی گئیںاور رسوا کرکے اقتدار سے الگ کر دیا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی روک دی گئی،انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنا ایسے ہے جیسے پاکستان کے وجودسے روح نکال لی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں،انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے ، نوازشریف کی محبت عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے ،چور دروازے سے اقتدار میںآنے کا خواب دیکھنے والے آئندہ انتخابات میں ناکام ہوں گے۔