Thursday February 13, 2025

بلیک بیری کےموبائل فون اس خطرناک ترین کام کےلئے بھی استعمال ہوسکتے ہیں؟؟کسی نے سوچا بھی نہ تھا،،چونکا دینے والا انکشاف

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی اٹارنی اور ایف بی آئی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فینٹم سکیور نامی ادارہ معروف کمپنی بلیک بیری کے موبائل فون ڈیوائس میں تبدیلی کرکے عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے لیے فروخت کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی موبائل فون بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو پریہ الزام

ہے کہ ان کی کمپنی نے مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے کے لیے انتہائی محفوظ موبائل فون تیار کیے ہیں جو دنیا کے بدنام ترین منشیات فروش گروپس مختلف کارروائیوں میں استعمال کررہے ہیں۔تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ کینیڈا سے کام کرنے والی فینٹم سکیور نے بلیک بیری کی ڈیوائس میں تبدیلیی کرنے کے بعد سینالوا کارٹل جیسے منشیات اسمگلنگ کرنے والے گروپس کو فروخت کرکے ہزاروں ارب ڈالر کماچکی ہے۔ امریکی حکام کی جانب پہلی بار اس کمپنی کو نشانہ بنایا گیا ہے جو جرائم پیشہ افراد کے لیے خفیہ ٹیکنالوجی تیار کرتی ہے۔امریکی ایجنسیوں نے گزشتہ روز امریکی شہر سیئٹل سے ونسینٹ راموس نامی شخص کو گرفتار بھی کیا ہے جس پر چار منشیات اسمگلنگ کرنے والے گروپس سے تعلق کا الزام ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارہ نے فینٹم سکیور تک رسائی کی کوشش تاہم وہ ناکام رہے۔ایف بی آئی کے مطابق راموس گروپ کا صرف ایک فرد ہے جو ابھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے۔ ونسینٹ راموس پر غیر قانونی طریقوں اور شازش سے منشیات کی تقسیم میں مدد فراہم کرنے کے الزامات ہیں، جس کے نتیجے میں ملزم کو کم از کم عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔