Friday April 25, 2025

ایک دن میں نے اپنی ای میل کھولی تو ایک انتہائی فحش ویڈیو چلنا شروع ہو گئی جس کے بعد میں مسلسل یہ کام کرتی رہی۔۔۔11سالہ بچی نے ایسی شرمناک بات کہہ ڈالی کہ ہر کوئی پریشان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھرمیں فحش تصاویر اور ویڈیوز چلانے والی ویب سائٹوںنےانٹر نیٹ صارفین کی عمروں کو امتیاز کیے بغیر انکو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے چھوٹے بچوں کو بھی انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی اور فحش مناظر بآسانی دیکھنے کو مل جاتے ہیں کیونکہ اس کی روک تھام کا کوئی بھی نظام موجود نہیں ہے ۔برطانیہ میں بچوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو

ایسے مناظر کی دستیابی کے باعث ان لغویات میں میں مبتلا ہوکر نفسیاتی مسائل کا شکا رہوجاتی ہے ۔ایسے بچوں کےلئے ایک چائلڈ ہیلپ لائن بنائی گئی ہے ۔اسی ہیلپ لائن کو گزشتہ دنوں ایک 11سالہ بچی کی میل موصول ہوئی جس نے بتایا کہ ایک روز اسے ایک ای میل آئی ۔اس نے دیے گئے ایک لنک پر کلک کیا تو اس پر ایک فحش ویڈیو چلنا شروع ہو گئی ۔ جس کے بعداس نے تواتر کے ساتھ ایسی ویڈیوز دیکھنا شروع کر دیں۔ اب اسے مختلف ویب سائٹس سے فحش ویڈیوز موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تاہم اب وہ ہر وقت ایک خاص کیفیت کا شکار رہتی ہے اور دماغ میں فحش مناظر گھومتے رہتے ہیں۔ اسی طرح ایک 13سالہ لڑکا بھی اسی طرح سے فحش مناظر دیکھنے کی وجہ سے بد لحاظ چڑچڑا اور جھگڑالو ہو گیا ۔ اور منع کرنے کے باوجود وہ ایسی ویڈیو دیکھتا رہا۔ ہیلپ لائن نے جمع کیے گئے اعداد وشمار کی روشنی میں تجویز دی ہے کہ ایسی سائٹس تک بچوں کی رسائی کو عمر کی حد ، کریڈٹ کارڈ اور دیگر اہم معلومات کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔