Wednesday January 22, 2025

55 روپے میں ہوائی سفر کا دعویٰ واقعی سچ ثابت ۔۔۔!!! اتنے کم پیسوں میں صرف 1 نہیں بلکہ 11 کلومیٹر کا سفر کریں، یہ سہولت کہاں میسر ہے؟ جانیئے

سلو وينيا (نیوز ڈیسک ) 55 روپے میں ہوائی سفر کا دعویٰ واقعی سچ ثابت ہوگیا، اتنے کم پیسوں میں صرف 1 نہیں بلکہ 11 کلومیٹر کا سفر کریں، دنیا کا سب سے ہلکا اليکٹرک ائر کرافٹ متعارف کروا دیا گیا، 160 کلوميٹر کا سفر صرف 780 روپے میں کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں سستا ترین طیارہ کر لیا گیا ہے۔ ايسا طيارہ کیا گیا ہے جو 55 روپے ميں ايک نہيں بلکہ 11کلوميٹر تک سفر کرسکتا ہے ۔سلو وينيا کی کمپنی نے دنیا کا سب سے ہلکا اليکٹرک ائر کرافٹ متعارف کراديا۔ پیپسٹرل الفا الیکٹروپر 160 کلوميٹر کا سفر صرف 5 ڈالريعنی 780 روپے میں کیا جا سکتا ہے۔

يہ جہاز ايک مرتبہ چارج کرنے پر ايک گھنٹے تک اڑان بھر سکتا ہے اور اس دوران یہ 160 کلوميٹر کافاصلہ طے کرے گا ۔ايئر کرافٹ ميں2 مسافروں کے بيٹھنے کي جگہ ہے جبکہ اس کا اپنا وزن صرف 300 کلوگرام ہے۔کمپنی کے مطابق دنيا بھر کے ائرپورٹس پر چارجنگ کا انفرا اسٹرکچر نہ ہونا فی الحال ايک بڑا مسئلہ ہےجو وقت کے ساتھ حل ہوجائے گا ۔ ايلفا اليکٹرو کو عام ہونے ميں تقريبا 15 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ فی الحال يورپ ، امریکا اور آسٹريليا کے 40 طيارے بنائے گئے ہيں جبکہ سب سے پہلے سوئٹزر لينڈز کے ائرپورٹس پر اس کا چارجنگ نيٹ ورک بنايا گيا۔

FOLLOW US