Wednesday January 22, 2025

انڈے کیوں نہیں کھلائے، بیوی شوہر کے دوست کے ساتھ بھاگ گئی، شوہر کیا دہائیاں دیتا رہ گیا ؟جانیں

نیو دہلی (نیوز ڈیسک)عشق کے ایسے ایسے امتحان آتے ہیںکہ راستے میں اگر انڈے آ جائیں تو عشق ٹوٹ جاتا ہے۔عشق میں بڑی سے بڑی قربانی دیتے سنا گیا ہے مگر انڈوں کی قربانی دیتے نہیں سنا۔کچھ ایسی ہی خبر عشق کے میدان میں آئی ہے کہ انڈوں کی شوقین بیوی نے انڈے نہ کھانے پر شوہر سے چھٹکارے کا منصوبہ بنا لیا۔بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں بیوی شوہر کی جانب سے انڈے نہ کھلانے پر ا?ٓشنا کے ساتھ رفو چکر ہوگئی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اترپردیش کے ضلع گورکھ پور میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں بیوی نے انڈے کھانے کی ضد کی لیکن شوہر نے اسے انڈے کھلانے سے انکار کیا جس پر بیوی شوہر کو چھوڑ کر بھاگ نکلی۔

پولیس کے مطابق 4 ماہ قبل آشنا کے ساتھ بھاگنے والی خاتون جب واپس آئی تو اس نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے انڈے کھانے سے منع کیا جس پر وہ بہت مایوس ہوئی۔خاتون نے بتایا کہ شوہر کے انڈے کھانے سے منع کرنے پر ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ گھر چھوڑ کر گئی۔خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ وہ ایک مزدور ہے اور روزانہ اپنی فیملی کے لیے انڈے نہیں خرید سکتا۔شوہر نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی انڈوں کی شوقین ہے اور اس کے دوست نے اس کمزوری کا فائدہ اٹھایا اور اسے روزانہ انڈے لاکر دینا شروع کردیے جس کے باعث وہ اس کے ساتھ بھاگ نکلی۔شوہر کا کہنا تھا کہ جس کے ساتھ میری بیوی بھاگی ہے وہ میرا دوست تھااور اس کا میرے گھر آنا جانا تھا۔جب اسے پتا چلا کہ میری بیوی کو انڈے بہت پسند ہیں تو اس نے وقتاً فوقتاً انڈے لا کر دینا شروع کر دیا اور یوں ان کا چکر چلنے کے بعد وہ اس کے ساتھ بھاگ گئی۔

FOLLOW US