Thursday May 2, 2024

عرب ملک کی شہزادی کو ایک امریکی کمانڈو سے پیار ہو گیا، شاہی محل کی روک ٹوک پر وہ اس کے ساتھ کہاں بھاگ گئی؟؟شادی کا کیا بھیانک انجام ہوا ؟؟دلچسپ رپورٹ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فوج دنیا کے بیشتر ممالک میں تعینات ہے اور اپنے ملک اور شہریوں کےلئے خطرہ بننے والے شدت پسند عناصر کی بیخ کنی کے لئے بر سرپیکار رہتی ہے ۔ عرب ملک بحرین میں بھی امریکی فوج کے سپیشل کمانڈوز خصوصی مشن پر تھے جن کا کام یہاں موجود امریکیوں کی حفاظت کرنا تھا۔ ایسے ہی ایک کمانڈو جیسن پر ایک

عرب شہزادی مریم بنت عبداللہ الخلیفہ کی نظر پڑ گئی اور وہ اسے اپنا دل دے بیٹھی۔ شہزادی مریم کی پیدائش 1980میں بحرین کے ایک الخلیفہ شاہی خاندان میں ہوئی تھی ۔ دونوں میں پیار محبت کی پینگیں بڑھنے لگیں۔ شاہی محل کے ایک گارڈ نے دونوں کو ایک ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ اس نے اس کی خبر فوری طور پر شہزادی کی والدہ کو دی ۔ جس کے بعد شہزادی پر سخت پابندیاں لگ گئیں لیکن ظالم سماج کی روک ٹوک شہزادی مریم سے برداشت نہ ہوئی اور وہ کمانڈو جیسن کے ساتھ امریکہ بھاگ گئی۔ جس کے بعد بحرینی حکومت نے امریکہ سے اس کی حوالگی کی درخواست کی تاہم شہزادی مریم نے اس کےجواب میں درخواست دی کہ بحرین میں اس کی جان کو خطرہ ہے ۔جس پر اسے امریکی شہریت مل گئی۔ 1999میں ہونے والی اس شادی کا 2004میں اختتام ہو گیا جب کمانڈو جیسن نے یہ کہہ کر شہزادی کو طلاق دے دی کہ وہ امریکہ کی روشنیوں اور چکا چوند زندگی میں اس قدر کھو گئی تھی کہ شادی شدہ زندگی پر اس کے اثرات پڑ رہے تھے۔

FOLLOW US