Wednesday December 4, 2024

دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سےزیادہ قتل عام کسی فوج یا دہشتگرد نے نہیں بلکہ ایک نرس نے کیا تھا؟؟کتنے لوگوں کو مارا؟؟لرزہ خیز رپورٹ جاری

رلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں مرد نرس جسے6 مریضوں کو زہریلی ادویات دے کر ہلاک کرنے کے جرم میں عمر قید کا سامنا ہے، اب اسے مزید 97 افراد کو ہلاک کرنے کے الزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 41 سالہ مرد نرس نیلز ہؤگل کو دوسری عالمی جنگ کے بعد جرمن تاریخ کا سب سے بڑا سیریل کلر قرار دیا جا رہا ہے۔ ہؤگل نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے ایک ہسپتال میں مختلف افراد کو زہریلے ٹیکے لگائے جو حرکت قلب بند ہونے کا سبب بنے۔ اس سے قبل ایک

مقدمے میں اس پر 6 افراد کے قتل کے الزامات ثابت ہوئے تھے تاہم اس کے بعد استغاثہ نے سینکڑوں ہلاک شدگان کے جسموں کے نمونے حاصل کیے تھے تاکہ ان کی موت کی اصل وجوہات معلوم ہو سکیں

FOLLOW US