Sunday January 26, 2025

” ایک دن میرے پڑوسی نے مجھے اپنا موبائل فون دکھایا جس میں میری مکمل برہنہ حالت میں ویڈیو بنی ہوئی تھی ، جس پر میں اتنی پریشان ہوئی کہ ” دبئی میں مقیم ایک 24سالہ لڑکی نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہرکوئی چونک گیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے عدم تحفظ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بسا اوقات وہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بھی لوگوں کی میلی نظروں کی بھینٹ چڑھ سکتی ہیں ۔ ایسا ہی واقعہ دبئی میں ایک فلیٹ میں مقیم 24سالہ لڑکی کے ساتھ پیش آگیا ۔ عرب اخبارخلیج ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24سالہ فلپائنی لڑکی ایک فلیٹ میں مقیم تھی جس کو لکڑی کی ایک دیوار کے ذریعے دوحصوں میں تقسیم کیا گیا تھا

اوراس دیوار کی دوسری جانب اس کا ایک 38سالہ ہم وطن مقیم تھا ۔ لڑکی نے بتایاکہ ایک دن اس کے پڑوسی نے اسے روکا او ر اپنے موبائل پر ایک دس سیکنڈ کا ویڈیو کلپ دکھایا جس میں ا س لڑکی کو کپڑے بدلتے ہوئے مکمل برہنہ حالت میں دیکھا جا سکتا تھا۔ لڑکی یہ ویڈیودیکھ کر سخت پریشان ہوئی اور اس نے پولیس کو شکایت کر دی جس نے فلپائنی باشندے کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

FOLLOW US