واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) خواتین کو جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات دنیا کے ہر کونے میں پیش آتے رہتے ہیں خاص طور پر ایسی خواتین جو اکیلی سفر کررہی ہوں ۔ وہ کسی نہ کسی ہوس پرست کی بھینٹ چڑھ ہی جاتی ہیں ۔ہانگ کانگ سے سان فرانسسکو کا سفر کرنے والی ڈولینگ نامی ایک خاتون مسافرسے بھی ایسا ہی ایک شرمناک واقعہ پیش آگیا ۔ ایک غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈولینگ کا کہنا تھا کہ وہ یونائیٹڈ ائیر لائنز کی پرواز میںسوار تھی کہ نیند کی شدت سے
اس کی آنکھ لگ گئی تاہم اس دوران اسے اپنے جسم پر چھون محسوس ہوئی جس پر وہ بیدار ہو گئی اوردیکھا کہ اس کے ساتھ والی نشست پر پائلٹ مونٹی ویڈل بیٹھا تھا جو ایک جانب اس کے جسم کے نازک اعضا کو چھو رہا تھا اور دوسری جانب وہ خود لذتی میں مصروف تھا ۔ ڈولینگ کہتی ہیں کہ انھوںنے اس بات کی شکایت جا کر عملے کو کی تو انھیں مشورہ دیا گیا کہ وہ واپس سیٹ پر جائیں اور اس پائلٹ کے ساتھ گفتگو کرکے اس معاملے کر حل کریں ۔ جس پر انھیں مایوسی ہوئی اور انھوںنے پائلٹ کے خلاف عدالت میں کیس کرکے 75ہزار ڈالر کا ہرجانہ کرڈالا۔ تاہم مقدمے کی سماعت کے بعد پائلٹ کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔