Wednesday May 8, 2024

دبئی میں ایک بھارتی خاتون دفتر جا رہی تھی کہ اس شخص اس کا پیچھا کر نے لگا ایک سنسان جگہ پہنچ کر اس نے خاتون سے کون سی فحش حرکات شروع کر دیں جان کر آپ بھی مارے شرم کے پانی پانی ہو جائیں گے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خواتین کو اپنے ملک کے علاوہ اب بیرونی ممالک میں بھی جنسی ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سامنا ہے۔ ملازمت پیشہ بھارتی خواتین پر بھی جنسی درندوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی خاتون کا پیچھا کر کے اْسے پارکنگ ایریا میں گلے لگانے اور جسم کو چھْونے کے الزام میں بنگلہ دیشی شہری کو عدالتی

کارروائی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک دفتر میں سیکرٹری کی خدمات انجام دینے والی بھارتی خاتون مارچ 2018ء کی ایک رات کو ساڑھے نو بجے معمول کے مطابق جِم جا رہی تھی۔ جب وہ پارکنگ ایریا سے گْزری تو اْس نے ایک نامعلوم 38سالہ بنگلہ دیشی فرد کو دیکھا۔اس وقت پارکنگ ایریا خالی تھا جس کا فائدہ اْٹھاتے ہوئےبنگلہ دیشی آناً فاناً خاتون کے قریب پہنچ کر اْسے گلے لگا لیا اوراس کے جسم کو حصّوں کو بھی چْھوا۔ ایسا کرنے کے کچھ دیر بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ خاتون نے اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر موبائل فون کے ذریعے پولیس کو دی جو چند منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس والوں نے ملزم کو شناخت کرنے کے لیے خاتون کو گاڑی میں بٹھا لیا جہاں وہ دس منٹ تک النہدہ کے علاقے میں سڑکوں پر پھرتے رہے اچانک خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے والا بنگلہ دیشی دکھائی دے دیا جس پر پولیس نے اْسے فوراً گرفتار کر لیا۔ملزم نے عدالت میں اپنے جْرم کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ خاتون کی شکایت پر ہم النہدہ کے علاقے میں پہنچے۔ خاتون کو پولیس کی گاڑی میں سوار کرا کے ملزم کی تلاش میں پھرتے رہے۔ اچانک ایک زیر تعمیر عمارت کے پاس خاتون نے ملزم کو دیکھتے ساتھ ہی چِلا کر کہا کہ یہی وہ شخص ہے جس نے اْسے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ہے۔ ملزم خاتون کے چِلانے پر گھبرا اْٹھا۔ ہم نے فوراًسے گرفتار کرلیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 26 جْون 2018ء کو سْنایا جائے گا۔

FOLLOW US