لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شدت پسند تنظیم داعش نے حالیہ برسوں میں مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والی نہ صرف عام لڑکیوں بلکہ ماڈلز اور اداکارائوں کو بھی ایسی ترغیب دی ہے کہ وہ آزادی کی زندگی چھوڑ کر ایک خطرناک ماحول میں جاکر رہنے کو تیار ہوگئیں۔ اور ان شدت پسندوں کی دلہنیں بن گئیں۔ برطانوی ماڈل کمبر لی جو کہ اپنی برہنہ
ماڈلنگ کی بناپر خاص شہرت رکھتی ہیںکو بھی نوید حسین نامی ایک شدت پسند نے ورغلا کا شام بلوالیا تھا۔29 سالہ ماڈل کی سوشل میڈیا پر شدت پسندکے ساتھ ہونے والی گفتگوکاایک برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی نے پتہ چلا لیاجس کے دوران دہشتگرد نوید حسین ماڈل کو کہتا رہا کہ وہ شام آکر شہزادیوں والی زندگی بسر کرے گیاسے سب آرام و آسائش میسر ہوں گے ۔ وغیرہ وغیرہ۔جس پر ماڈل شام روانہ ہوگئی