Sunday January 19, 2025

ذہین افراد کو چیلنج : ٹیچر کی عینک ڈھونڈیے، 11سیکنڈ میں

اپنے قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تصویری پہیلی کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ اکثر یہ پہیلیاں بہت دلچسپ ثابت ہوتی ہیں کیوں کہ وہ ہمیں اس جانب دیکھنے پر متوجہ کرتی ہیں کہ جہاں عام حالات میں انسان نہیں دیکھتا۔ آج ایک مرتبہ پھر ایک نئی تصویر شایع کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر کئی صارفین کو ذہنی آزمائش میں ڈال دیا، اب اس پہیلی کا جواب بتانا آپ کا امتحان ہے، دیکھتے ہیں آپ کتنے عقلمند یا نظروں کے کتنے تیز ہیں۔

اس طرح کی پہیلیوں کا حصہ بن کر جواب تلاش کرنا ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھی معاون ہے۔ بہرحال یہاں موجود تصویری پہیلی کا جائزہ لیں دیکھتے ہیں آپ کس حد تک اپنی عقل کا استعمال کرسکتے ہیں۔ سوشل میڈیا ایک کلاس روم کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں لوگوں کو چیلنج کیا گیا ہے کہ وہ ٹیچر کی گمشدہ عینک ڈھونڈ کر دکھائیں اور وہ بھی 11سیکنڈ میں۔

یہ واقعی میں سب سے مشکل پہیلی ہے کیونکہ کلاس ٹیچر کی گمشدہ عینک مقررہ وقت میں صرف ایک فیصد لوگوں کو مل سکی ہے باقی لوگ تمام تر کوشش کے باوجود ناکام رہے۔
اس تمام صورتحال میں ٹیچر کی عینک پورے روم میں کہیں نظر نہیں آرہی لیکن حقیقت یہ ہے کہ عینک یہیں موجود ہے بس ذہن پر زور دینے کی ضرورت ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف ایک فیصد افراد ہی اس قدر تیز نگاہ رکھتے ہیں کہ وہ اس عینک کو ڈھونڈ سکے ہیں، کیا آپ بھی ان میں شامل ہیں؟

تصویری پہیلی کا صحیح جواب یہ ہے:
.
.
.
.
.
.
.
.
.

FOLLOW US