امریکی تاجر اور میئر کے سابق امیدوار ڈاکٹر ولی ولسن نے ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے عوام میں ایک ملین ڈالر( یعنی 18 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا پیٹرول مفت باٹنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ولی ولسن نے امریکی شہر شکاگو میں عوام کو 18 کروڑ روپے سے زائد کا پیٹرول باٹنے کا اعلان کیا۔ رپورٹس کے مطابق مفت پیٹرول عوام کو 24 مارچ صبح 7 بجے شہر کے 50 مخلتف اسٹیشنز سے ملنا شروع ہوگا جبکہ ہر شہری صرف 50 ڈالر تک کا پیٹرول حاصل کرسکتا ہے۔
بیوی کے ہاتھوں روزانہ پٹنے والے شوہر نے خوفناک قدم اٹھا لیا
یہ پہلا موقع نہیں جب امریکی تاجر نے شہر میں پیٹرول بانٹا ہو، اس سے قبل گزشتہ ہفتے انہوں نے 2 لاکھ ڈالر یعنی تین کروڑ روپے سے زائدکا پیٹرول مفت عوام کو دینےکا اعلان کیا تھا۔ اعلان کے تحت شہرکے 10 اسٹیشنز پرکوئی بھی شخص 50 ڈالر تک کا پیٹرول حاصل کرسکتا تھا، اعلان ہوتے ہی اسٹیشنز پر فری پیٹرول بھروانے والوں کا ہجوم امڈ آیا،گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے اطراف کی سڑکیں بند ہوگئیں۔ واضح رہے کہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور ایک ماہ کے دوران پیٹرول 60 سینٹ سے زائد مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہوچکی: صحافی کا دعویٰ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں فی گیلن پیٹرول کی قیمت 4 ڈالر 63 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔ پیٹرول مہنگا ہونےکی وجہ کورونا میں کمی کے بعد معاشی سرگرمیوں میں تیزی، روس اور یوکرین جنگ اور امریکا میں تیل کی لائن کے ایک بڑے معاہدے کی منسوخی بتائی جارہی ہے۔
MEDIA ADVISORY
Wilson Announces $1 Million Worth of Free Gas as Cook County Residents Experience the Highest Fuel Prices in 14 Years, 50 Participating Gas Stations Agree to Lower their Prices to Serve More Families, & Invites Press, Elected Officials, & Clergy to Pump Gas pic.twitter.com/hQBNBlIqtK
— Dr. Willie Wilson (@DrWillieWilson) March 18, 2022