Friday May 3, 2024

آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہو گا ؟ بڑا فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد: آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی واضح کامیابی کے بعد حکومت سازی کے سلسلہ میں مشاورت کا عمل جاری ہے جبکہ ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے طویل گفت و شنید کے بعد ریاستی قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے منصب کے لئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور ایل اے 15 باغ سے نو منتخب ایم ایل اے سردار تنویر الیاس خان کے نام کی منظوری دے دی ہے ،وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا باضابطہ اعلان جلد ہی عمران خان خود کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارتے ہوئے 25نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی نے 11، مسلم لیگ ن نے 6 ، مسلم کانفرنس اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے ایک، ایک نشست حاصل کی۔ضلع باغ کے حلقہ ایل اے 16 کے چار پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 29 جولائی کو ہوگی جس کے بعد مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد وزیرِاعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے نام پر تحریک انصاف کی قیادت اور اپنےقریبی رفقاء سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ، گاڑیاں بہنے کی فوٹیج وائرل

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا ،اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، علی امین گنڈا پور ،سیف اللہ نیازی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے سردار تنویر الیاس خان ہاٹ فیورٹ قرار دیئے گئےجبکہ چوہدری انوارالحق بھی موزوں امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں،وزیراعظم کے منصب کے لئےبیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا نام بھی زیر غور آیا تاہم سردار تنویر الیاس خان کے نام پر اکثریت نے اتفاق کیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سردار تنویر الیاس خان کے نام کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان چند دنوں کے دوران وزیراعظم عمران خان خود کریں گے ۔ دوسری طرف اس حوالے سے جب سردار تنویر الیاس خان سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہیں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم وزیراعظم عمران خان جس کو چاہیں گے وہی وزیراعظم آزاد کشمیر بنے گا اور پارٹی کے تمام اراکین وزیراعظم کے فیصلے کو بخوشی قبول کریں گے ،پارٹی میں کوئی اختلاف یا گروپنگ نہیں ہے،گروپنگ کا تاثر دینے والے عناصرجھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلا کراب اپنی شکست کی خفت مٹانا چاہتے ہیں ۔

اب بھارت ہمارا مقابلہ کر کے دکھائے، پاکستان نے دنیا کا جدید ترین جنگی طیارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح پر پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور سپورٹر کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور ملک کے منتخب وزیراعظم عمران خان پر آزاد کشمیر اور پاکستانی عوام نے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے،تحریک انصاف کی نو منتخب حکومت اللہ کے فضل سےکشمیری قوم کی توقعات پر پورا اترے گی ،آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف کشمیریوں کی محرومیاں دور کرے گی بلکہ لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے جدوجہد کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے نتائج سے قبل ہی دھاندلی کا شور مچانے والی جماعتیں ذرا ان غیر جانبدار سروے نتائج پر بھی نظر ڈال لیں اور کشمیر میں کئی دہائیوں کے اقتدار کے عرصے کی اپنی کارکردگی بھی دیکھ لیں، کشمیریوں نے انہیں مسترد کرتے ہوئے اپنا حتمی فیصلہ کردیا ہےاور اللہ کی رحمت سے آزاد کشمیر میں تبدیلی آچکی ہے،بد قسمتی سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے یہ تبدیلی ہضم نہیں ہو رہی ۔

FOLLOW US