Sunday January 19, 2025

شوہر کی تیسری شادی پر پہلی بیوی شادی ہال پہنچ گئی میرج ہال میدان جنگ بن گیا، ہاتھوں اور لاتوں کا استعمال بھی کیا گیا

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں بغیر اجازت تیسری شادی کرنے پر شہری کی پہلی بیوی نے میرج ہال پر دھاوا بول دیا جس کے بعد میرج ہال جنگ کے میدان کا سماں پیش کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں شوہر کی تیسری شادی شروع ہوتے ہی پہلی بیوی نے میرج ہال میں انٹری دی، جس کے بعد شادی ہال اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا۔ کنگنی والا کے مقامی شادی ہال میں 2 روز قبل ہونے والے جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں دیکھا گیا کہ شادی میں اچانک آئی پہلی بیوی کے اہلخانہ اور تیسری شادی کرنے والے دلہا کے خاندان والے آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ میرج ہال میں مہمانوں اور پہلی بیوی کے ساتھ آنے والے افراد کے مابین لاتوں مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ، جب لاتوں مکوں سے دل نہ بھرا تو کرسیاں بھی چلائی گئی، میرج ہال دو سے تین گھنٹے میدان جنگ بنا رہا ۔

شیخ رشید نے چاروں ٹیکسی ڈرائیوروں کو منظر عام پر لانے کا مشروط اعلان کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کر ڈالے

لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن پولیس روایتی تاخیر سے شادی ہال پہنچی ۔ پولیس نے بتایا کہ شہری کی پہلی بیوی کی جانب سے کیے جانے والے اس ہنگامے کے بعد لڑکی والوں نے بھی شادی سے انکار کردیا۔ پہلی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ میرا شوہر بتائے بغیر بغیر تیسری شادی کر رہا تھا اور ہمیں چھوڑ گیا تھا جس وجہ سے یہ سب کچھ کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ واضح رہے کہ گرجاکھ کے رہائشی دلہا عدنان نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی کی تھی، جس کے بعد اب وہ خاموشی سے تیسری شادی کررہا تھا جس کی بھنک اس کی بیوی کو پڑ گئی جس کے بعد اُس نے میرج ہال پر ہی دھاوا بول دیا اور اپنے شوہر کی تیسری شادی رُکوا کر ہی دم لیا۔

افغان کرنل کے گھر سے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ برآمد شناختی کارڈ پر چمن کا رہائشی پتہ درج ہے

FOLLOW US