Sunday January 19, 2025

افغان کرنل کے گھر سے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ برآمد شناختی کارڈ پر چمن کا رہائشی پتہ درج ہے

کابل : افغان کرنل کے گھر سے پاکستان کا شناختی کارڈ برآمد ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان کے سرحدی ضلع سپین بولدک میں افغان کرنل ایوب کاکی کے گھر سے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ برآمد کیا۔ ایوب کاکی کے گھر سے برآمد ہونے والے پاکستانی شناختی کارڈ پر چمن کارہائشی پتہ درج ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان نے افغانستان کے سرحدی ضلع سپین بولدک پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران افغان کرنل ایوب کاکی کے گھر سے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ برآمد ہوا۔ افغان کرنل کےگھر سے برآمد شناختی کارڈ 2002ء میں جاری ہوا اور 2007ء میں اس کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی پر سوالات اُٹھ گئے ہیں۔ سب سے زیادہ یہی سوال اُٹھایا جا رہا ہے کہ ایک افغان فوجی کے گھر سے پاکستان کا قومی شناختی برآمد ہوا تو یہ پتہ لگانے کی ضرورت ہے کہ آخر یہ شناختی کارڈ کیسے بنوایا گیا اور اس شناختی کارڈ کو بنوانے میں کس نے افغان کرنل کی مدد کی۔

افغانستان میں عیدالاضحیٰ کے دن صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے

شیخ رشید کی قربانی کے لیے اونٹوں کی خریداری کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی

FOLLOW US