Thursday April 18, 2024

بیماری کا بہانہ کرکے میچ دیکھنے والی خاتون ٹی وی پراپنے باس کو نظر آگئی باس نے خاتون کو فون کر نوکری سے فارغ کر دیا

برطانیہ : بیماری کے نام پر دفتر سے چھٹی لینے والی 37 سالہ برطانوی شہری’ نینا فاروقی’ کو فٹ بال میچ دیکھنے کی وجہ سے اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔یورو کپ میں انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان سیمی فائنل میچ کے دوران اس کے باس نے ٹی وی پر اُسے انجوائے کرتے ہوئے دیکھ لیا جس کے بعد باس نے میچ کے اگلے دن خاتون کو فون کرکے نوکری سے فارغ کرنے کی اطلاع پہنچائی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ دفتر میں کام کی وجہ سے مجھے میچ دیکھنے کیلئے چھٹی نہیں ملنی تھی اس لیے میں سوچا کہ بیماری کا بہانہ کر کے میچ دیکھنے جایا جائے۔انہوں نے سوچا تھا کہ ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں انہیں کوئی نہیں دیکھ پائے گا لیکن ان کی قسمت خراب نکلی۔ یاد رہے کہ انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا تھا، میچ کا فیصلہ اضافی ٹائم میں ہوا، جہاں انگلش کپتان نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

ایک اور خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ، پولیس نے ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، لیکن آخر معاملہ کیا تھا ؟ افسوسناک انکشاف

یاد رہے کہ یورو کپ فٹبال کے میچز دیکھنے والے سیکڑوں افراد عالمی وبا کورونا سے متاثر ہو گئے۔لندن اور سینٹ پیٹرزبرگ سے لوٹنے والے شائقین میں بھارت سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویرینٹ کا انکشاف ہوا ہے اور ایک ہفتے کے دوران یورپ میں کورونا کیسز کی شرح میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق یورپ میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، کیسز میں دوبارہ اضافہ کورونا پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے ہوا۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا کیسز بڑھنے کے باعث فٹبال میچز کی بہتر نگرانی کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ ساری دنیا میں کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ لاحق ہے۔پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس پر حکومت نے ایس او پیز پر سختی سے سے عملدرآمد کرنے کی تاکید کی جا رہی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر کورونا کیسز اسی طرح بڑھتے رہے تو عید الاضحی پر لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔

منہ سے پین پکڑ کر لکھتی ہوں اور ۔ ایک معذور لڑکی کے عزم و ہمت کی داستان جس کی سگی ماں بھی اسے چھوڑ کر چلی گئی

FOLLOW US