Sunday January 19, 2025

ایک شخص جو یہ بھی بھول گیا کہ وہ شادی شدہ ہے اور اپنی بیوی کی ہی محبت میں گرفتار ہوگیا، حیران کن تفصیلات

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فتور عقل کی بیماری ’الزیمرز‘ میں مبتلا ایک امریکی شخص کی یادداشت کچھ اس قدر متاثر ہوئی کہ وہ یہ بھی بھول گیا کہ وہ شادی شدہ ہے اور نئے سرے سے ایک بار پھر اپنی بیوی ہی کی محبت میں گرفتار ہو گیا۔ سی این این کے مطابق امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے رہائشی اس56سالہ آدمی کا نام پیٹر ہے جس کی شادی کو کئی2 دہائیاں بیت چکی ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے اس کی یادداشت ختم ہو گئی ہے اور وہ بھول چکا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کی 54سالہ بیوی لیزا کو وہ بیوی کے طور پر نہیں پہچانتا۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے لیزا سے محبت ہے اور وہ اس کی گرل فرینڈ ہے۔ لیزا کا کہنا ہے کہ ”پیٹر بھول چکا ہے کہ ہم پہلی بار کہاں ملے تھے، ایک دوسرے کا ہاتھ کہاں تھاما تھا اور کہاں پہلی بار ایک دوسرے کو بوسہ دیا تھا۔ وہ ہماری شادی کا دن بھی بھول چکا ہے۔ اس پر میں انتہائی افسردہ رہتی ہوں تاہم میں خوش ہوں کہ اس کی دوسری محبت بھی میں ہی ہوں اور ہم باہم نئی یادیں بنا رہے ہیں۔

اگر فوج نے الیکشن میں مداخلت کی ہے تو آپ کیسے جیتے، آپ الیکشن جیت کر آئے ہیں لہذا آپ کی بات سننے کو تیار ہیں، محسن داوڑ آپ مجھ سے علیحدگی میں بھی ملیں

FOLLOW US