Wednesday April 24, 2024

اٹلی کا ہسپتال ملازم 16سالوں سے غیر حاضر رہ کر بھی تنخواہ لیتا رہا

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کے ایک شہری نے 16برس تک ہسپتال سے غیر حاضر رہنے کے باوجود لاکھوں ڈالر وصول کرکے ہر ایک کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔یہ واقعہ سلواٹورشوما میں پیش آیا جہاں پر پگلاسے نامی ایک شخص سال 2005سے لے کر آج تک دوبارہ ہسپتال کی ڈیوٹی پر نہیں گیا تھا لیکن وہ باقاعدگی سے ہر مہینے تنخواہ وصول کر تا رہا۔ جو کہ ساڑھے چھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی لگ بھگ نو کروڑ ڈالر روپے بنتی ہے۔ اپنی عدم موجودگی میں اس نے نصف تنخواہ اپنے سپروائزر کو دی تاکہ وہ خاموشی سے اس کی حاضری لگاتا رہے۔ مالی معاملات کی تحقیق کرنے والے اطالوی پولیس افسران نے ہسپتال سے اس کی شفٹ، حاضری کی تفصیلات اور دیگر افراد سے بیانات بھی لیے ہیں۔

FOLLOW US