Friday May 17, 2024

برطانوی ملکہ الزبتھ کا نبی کریمﷺ سے کیا تعلق ہے؟؟؟مغربی تاریخ دانوں نے چونکا دینے والا دعویٰ کر ڈالا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ ملکہ برطانیہ الزبتھ ، جو بلاشبہ عیسائیت کے مذہب کی پیروکار ہیں ، کے بارے میں حیران کن دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا شجرہ نصب نبی کریم ﷺسے جا کر ملتا ہے۔ ایک غیر ملکی ویب سائٹ ڈیلی میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مغربی مورخین یہ سمجھتے ہیں کہ ملکہ الزبتھ کا تعلق حضور اکرم ﷺ کی آل سے ہے۔

اپنے دعوے میں انھوںنے کہا ہے کہ حضرت امام حسن رضی اللہ تعالی کی نسل سے تعلق رکھنے والا خاندان حجا ز مقدس سے ہسپانیہ منتقل ہوا اور وہاں حکومت کرنا شروع کر دی ۔ گیارہویں صدی عیسوی میں ایک بادشاہ المعتمد ابن عباد کی بیٹی شہزادی زیدہ تھی ۔ جو ہسپانوی (سپین ) شہر سیوائل میں مقیم تھی ۔ لیکن پھر یہ سیوائل چھوڑ کر چلی گئی اور عیسائیت قبول کر لی ۔ موجودہ ملکہ برطانیہ الزبتھ اس شہزادی زیدہ کی نسل سے ہیں۔یہ دعویٰ سپین کے قدیم ریکارڈ کی بھی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ایک مصری سابق مفتی اعظم علی گوما نے بھی اس دعوے کو سچا قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل 1986میں برطانوی شاہی خاندان کے شجر ہ نصب کا ذمہ دار ادارہ برکز پیریج بھی یہی دعویٰ کر چکا ہے۔ رگوں میں مسلمان خون دوڑنے کی وجہ سے ملکہ الزبتھ پر شدت پسندوں کے حملوں کے بھی خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

FOLLOW US