Thursday March 28, 2024

کچرا گاڑی سے باہر سڑک پر کیوں پھینکا ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو باہر پھینک دیا۔

روس : سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رش والی سڑک پر آہستہ آہستہ جا رہی ہے۔اچانک گاڑی کی دائیں طرف سے ایک ہاتھ باہر نکلتا ہے اور وہ خالی بوتل سڑک پر پھینک دیتا ہے۔جس کے بعد وہ گاڑی رک جاتی ہے اور ڈرائیور باہر نکلتا ہے۔ ڈرائیور یوں چلتی سڑک پر گاڑی روکنے پر پچھلی گاڑی والے ڈرائیور سے ہاتھ کے اشارے سے تکلیف پر معذرت کرتا ہے۔اس کے بعد گاڑی کی دائیں سائیڈ کا دروازہ کھولتا اوراندر بیٹھے شخص کو گریبان سے پکڑ کر دور پھینکتا ہے۔

مسافر مٹی میں لت پت ہوتا دور جا گرتا ہے۔ڈرائیور گاڑی کا دروازہ بند کرنے کے بعد اپنی سیٹ پر جا کر بیٹھتا اور گاڑی کو سپیڈ سے گھما کر واپس چلا جاتا ہے۔
جس کے بعد مٹی میں پڑا نوجوان مسافر لڑکھڑاتا ہوا اٹھ کھڑا ہوتا اور ڈرائیور کے رویے پر ہکا بکا ہو جاتا ہے۔اس نوجوان کے لڑکھڑاتے قدم اس بات کی غمازی کررہے ہوتے ہیں کہ وہ نشے کی حالت میں ہے۔اس وائرل مبینہ ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ روس کی ایک ریاست کی ہے۔اور ڈرائیور کے مطابق اس کی گاڑی میں بیٹھے شخص نے سڑک پر کچرا پھینک کر زیادتی کی تھی جس پر اس نے مسافر کو گاڑی سے باہر کر دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ٹیکسی ڈرائیور کے اس رویے پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے جا رہے ہیں کہا س نے بہت اچھا کیا ہے۔مغربی ممالک میں اس چیز کا بہت برا مانا جاتا ہے کہ سڑک پر کچرا نہ پھینکا جائے جبکہ اگر اس ویڈیو کے تناظر میں پاکستان کی بات کی جائے تو آج کل لاہور کا جو حال دیکھنے کو مل رہا ہے تو یقین ہی نہیں آتا کہ یہ وہی لاہور ہے جسے باغوں کا شہر کہا جاتاتھا۔جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی کا دکھڑا ہی یہ ہے کہ وہاں آج تک نہ تو صاف پانی مل سکااور نہ ہی کچرا صاف کیا جا سکا۔کراچی کا کچرا ٹھکانے لگانا اتنا بڑا چیلنج ہے کہ وہاں کے سیاسی راہنما بھی اسی موضوع پر سیاست کر کے میدان میں آتی اور اپنی سیٹ جیتتے ہیں۔

FOLLOW US