Monday May 20, 2024

آسٹریلیا کے ائیر پورٹ پر گھومنے والی ایک بھارتی خاتون کے بیگ پر ایسا لفظ لکھا نظر آگیا کہ سکیورٹی ٹیموں کی دوڑیں لگ گئیں،،حقیقت سامنے آئی تو ایک ہر کی ہنسی ہی چھوٹ گئی

برسبین(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے برسبین ایئرپورٹ پر اْس وقت پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، جب ایک بھارتی خاتون کے سامان میں شامل بیگ پر انگریزی زبان میں لفظ بم لکھا ہوا نظر آیا۔بھارتی اخبار کے مطابق 65 سالہ وینکتا لکشمی بھارت کے شہر ممبئی سے آسٹریلوی شہر برسبین کا سفر کر رہی تھیں۔خاتون نے غلطی سے اپنے بیگ پر انگریزی میں ممبئی کے پرانے نام بمبئی کی جگہ صرف بم لکھ دیا۔رپورٹس کے مطابق مشتبہ بیگ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی آسٹریلین فیڈرل پولیس (اے ایف پی) الرٹ ہوگئی اور اس مقام کو سیل کرکے بیگ کا جائزہ لیا گیا تاہم اس میں سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون کی صاحبزادی دیوی جوتھی راج نے بتایا کہ ان کی والدہ کو ڈر تھا کہ کہیں سامان مکس نہ ہوجائے،

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بیگ پر ممبئی لکھنے کی کوشش کی، لیکن غلطی سے اس لفظ کو پورا لکھنے کے بجائے محض بم لکھ دیا۔بعدازاں پولیس کی مکمل تفتیش اور بیگ کا جائزہ لینے کے بعد لکشمی کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

FOLLOW US