Tuesday January 21, 2025

اس میٹرس پر سوئیں اور ہزاروں ڈالر انعام پائیں، یہ کون سا میٹرس ہے جس پر سونے کی اتنی بڑی رقم ہے؟

سو کر کمائی کرنا اب ہوا آسان، امریکہ کی ویب سائٹ کا انوکھا اعلان۔ اگر آپ ہر وقت سونے کے شوقین ہیں مگر پیسے بھی کمانا چاہتے ہیں تو یہ آپ کے لئے ایک سنہری موقع ہے کیونکہ امریکہ کی سلیپ جنکی نامی ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اپنے تین نئے میٹریس کی آزمائش کرنا چاہتی ہے جس کے بدلے وہ اس آزمائش کے خوہشمند کو تین ہزار ڈالر کا انعام دے گی۔ تاہم اس کی کچھ شرائط ہیں، جس شخص کو اس کام کے لئے منتخب کیا جائے گا اس کو دو ماہ تین مختلف میٹریس استعمال کرنا ہوں گے اور ہر ایک کے بارے میں تفصیلی رائے اور تجزیہ لکھنا ہوگا۔

البتہ یہ شرط لازم ہے کہ اس شخص کے علاوہ کوئی دوسرا فرد میٹریس کو استعمال کرنے کا مجاذ نہیں ہوگا۔ تاہم منتخب شخص کو میٹریس استعمال کرنے کے دوران اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہوگی اور پھر نقد انعام بھی دیا جائے گا۔ ویب سائٹ پر سلیپ جنکی نے لکھا کہ ’ضروری ہے کہ آپ خود آگے بڑھیں اور اپنا شوق دکھائیں، ہمیں ایسا رضاکار درکار ہے جو فوری اور آزادانہ طور پر میں کام کر سکے۔ میٹریس کو گھر لے جانے کی اجازت تو سی جائے گی مگر کمپنی اس پر صرف سونے کے علاوہ دیگر کسی چیز کی ہدایت نہیں دے گی، جبکہ معاوضہ آزمائشی مدّت ختم ہونے کے بعد فوری ادا کر دیا جائے گا، تو پھر کون نہیں سونا چاہے گا۔

FOLLOW US