Monday April 29, 2024

” وہ آتے جاتے کبھی میری پیٹھ پر ہاتھ لگا جاتا اور کبھی۔۔۔۔” ائیر ہوسٹس نے ایسا شرمناک انکشاف کر ڈالا کہ ہرکوئی شرم سے پانی پانی

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آج خواتین کے حقوق کے عدم تحفظ کا طعنہ صرف مخصوص مذہب اور مخصوص معاشرت کے لوگوں کو دیا جاتا ہے لیکن ترقی یافتہ معاشروں کے گریبان میں جھانک کر دور کے ڈھول سہانے ہونےکے مقولے کی حقیقت دکھائی دیتی ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ اور محفوظ ترین ملکوں میں بھی خواتین کو جنسی ہراسگی جیسے معاملات کا سامنا ہے ۔

ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا کی ایک سابق ائیر ہوسٹس نے بیان کیا ہے جو چھ سال تک کینٹس ائیر ویز نامی آسٹریلوی ائیر لائن سے منسلک رہی ۔ ھینا رولینڈز نامی سابق ائیر ہوسٹس نے انکشاف کیا کہ اسے چھ سال تک مسلسل اپنے منیجرکی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانےکا سامنا رہا ۔ خاتون نے بتایاکہ دوران ڈیوٹی منیجر کبھی آتے جاتے اس کی پشت پر ہاتھ لگاتا تو کبھی اس کی چھاتی کو چھو لیتا اور فحش تعریفی الفاظ بھی کہتا ہے ۔ رولینڈز نے بتایا کہ اس نےکئی بار اس کی شکایت کینٹس کی انتظامیہ سے کی لیکن منیجر کے خلاف کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا ۔

FOLLOW US