Monday April 29, 2024

اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیا آپ بتاسکتے ہیں اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟دیکھنے میں تو یہ بالکل عام سی تصویر ہے جس میں تین خواتین ایک پارک کے بین پر بیٹھی ہوئی ہیں۔تاہم اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو بالکل بھی ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔درحقیقت اس تصویر میں آنکھوں کو دھوکا

دیا گیا ہے جو اکثر افراد نظر انداز کرجاتے ہیں اور جب علم ہوتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔درحقیقت تصویر کے بیک گراؤنڈ یا خواتین میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لیے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔جی ہاں وہ ہے بینچ جیسا آپ نیچے موجود تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس پر بیٹھنے کے لیے تختہ موجود ہی نہیں۔یعنی یہ خواتین ایک نادیدہ بینچ پر بیٹھی ہوئی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ہوا میں براجمان ہیں۔یہ تصویر ریڈیٹ پر سب سے پہلے شیئر ہوئی جہاں اسے Imgur سے اٹھا کر ڈالا گیا تھا۔اس کے بعد یہ انٹرنیٹ پر پھیل گئی اور اب تک ہزاروں افراد کو الجھن میں ڈال چکی ہے۔اس طرح کے بصری دھوکے انٹرنیٹ پر آج کل بہت مقبول ہیں، چند روز پہلے ایک بیگ کی رنگت نے لوگوں کو الجھا کر رکھ دیا تھا

FOLLOW US