Monday April 29, 2024

ایک پاکستانی لڑکی کوایک چھوٹی سی نیکی کرنےکا صلہ کروڑوں روپے مل گیا،، خبر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مسلمان ہونےکے ناطے یہ ہمارا یقین ہے کہ نیکی کرنے کی صورت میں روز آخرت ہمیں اس کا بڑا اجر ملے گا لیکن لندن میں مقیم ایک پاکستانی خاتون کو تو نیکی کرنےپر دنیا میں بھی بہت بڑا اجر مل گیا ۔ برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل آن لائن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک عارفہ نامی ایک پاکستانی خاتون نے ایک فلیٹ خریدا ،

جو روسا لینڈ نامی ایک ادھیڑ عمر خاتون کی ملکیت تھا ۔ اس خاتون کے بارے میں عارفہ کو کسی نے بتایا کہ وہ معمر ہونے کے ساتھ ساتھ چڑچڑی ، بد مزاج اور ڈیمانڈنگ (تقاضے کرنے والی ) بھی ہے ۔ تاہم عارفہ نے ان تمام حقائق کو قبول کرتے ہوئےاس نے یہ فلیٹ لے لیا ۔ جس کے بعد روسا لینڈنامی اس کینسر کی مریضہ کے ساتھ عارفہ نے دوستانہ تعلقا ت بنا لیے۔ روسا عارفہ سے کبھی کبھار کوئی سودا سلف منگوا لیتی یا پھر اپنی غیر موجودگی میں پودوں کو پانی دینے کی ہدایات دے جاتی ۔عارفہ خندہ پیشانی سے یہ معاملات نبھاتی رہی ۔ روسا کی طبعیت بگڑ گئی ۔ تو عارفہ نے اس کے لئے اپنے تعلقات کی بنا پر ایک نرس کا بھی انتظام کیا ۔ تاہم روسا بیماری اور زیادہ عمر کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکی اور چل بسی۔ عارفہ ایک ہمدرد خاتون ہونے کی بنا پر اس واقعے پر اداس تھی ۔ لیکن وہ اپنی زندگی میں دوبارہ مگن ہو گئی۔ ایک سال گزر جانے کے بعد ایک روز عارفہ کو عدالت کی جانب سے ایک خط موصول ہوا۔ اس خط کے مطابق روسالنڈ کے چھوڑے ہوئے ترکے کا تصفیہ کیا گیا تھا۔ اس خط میں روسالنڈ کی وصیت کی کاپی بھی موجود تھی جس کے مطابق روسالنڈ نے اپنے 10 لاکھ پاؤنڈ جو کہ تقریباً 17کروڑ روپے بنتے ہیں اس میں سے عارفہ کو بھی ایک حصہ دے رکھا تھا۔ عارفہ نے اس انعام کو ناقابل یقین اور بے پناہ خوشی کا باعث قرار ے دیا۔

FOLLOW US